انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) ایشیا کپ 2025 میں مبینہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی پر الزامات ہیں کہ انہوں نے غیر مجاز میٹنگز ریکارڈ کیں، میچ ڈے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی، اور حریف بورڈز سے معافی کے معاملے میں گمراہ کن بیانات جاری کیے۔
آئی سی سی کے مطابق معاملہ اس کی ایتھکس اینڈ کمپلائنس یونٹ کے زیرِ غور ہے اور اگر الزامات ثابت ہو گئے تو پی سی بی کو بھاری جرمانے یا انتظامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ تنازعہ کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
